ہم نے ہفتے میں ایم ٹی اے کی ایک گھنٹے کی نشریات سےلے کر ایک عالمی سطح کی حیران کن ترقی کے سفر کا مشاہدہ کیا۔

آج، اللہ کے فضل سے، آٹھ مخصوص چینلز، جن میں سے ہر ایک منفرد مقصد اور رسائی کے ساتھ، مختلف براعظموں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید تیار شدہ مواد فراہم کرتے ہوئے، ایم ٹی اے کا نقشہ اب شمالی امریکہ سے لیکر افریقہ تک، اور یورپ سے لیکرایشیا تک پھیلا ہوا ہے۔

ان چینلز کے ذریعے، اسلام احمدیت کی تعلیمات کو لاکھوں لوگوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہےنیز فہم، ہمدردی اور روشن خیالی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔