5
باب ۵
پرانی ٹیکنالوجی کی پرانی یادیں
ماضی میں قدم بڑھاتے جائیں تاکہ ابتدائی دنوں میں استعمال ہونے والے ونٹیج مانیٹر اور ایڈیٹ سویٹس سمیت ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی تاریخی یادگار چیزوں کا معائنہ کرسکیں۔
آپ کو 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہندوستان اور افریقہ کے دوروں میں استعمال شدہ کیمرے اور 1998 میں خریدا گیا کیمرا کنٹرول یونٹ بھی ملے گا۔
ایک آڈیومکسر ، وژن مکسرز اور سن 1999کے ایک پروڈیوسرز ٹاک بیک یونٹ کی نمائش بھی ہوگی۔
ان سب کو ہمارے لائیو پروڈکشن کے عملے نے ماضی کے جلسوں کے ساتھ ساتھ مختلف پروگراموں میں بھی استعمال کیا ہواہے۔
اور ساتھ میں ہی، سن 1998 کا ایک ایڈٹنگ یونٹ بھی موجودہے۔