جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کرتی گئی اور ایم ٹی اے اسکرین پر ایک چینل سے آٹھ تک پھیل گیا،ایم ٹی اے نے اپنی رسائی کو بھی بڑھایا۔

ایم ٹی اے کی رسائی سرحدوں کو عبور کر چکی ہے، جس نے براعظموں میں پھیلے ہوئے بیس جدید ترین اسٹوڈیوز کو جنم دیا۔گھانا سے لیکر کینیڈا تک اور پاکستان سے لیکر انڈونیشیا تک ایم ٹی اے کی موجودگی میں تنوع بھی ہے اور اتحاد کی علامت بھی ہے۔

یہ اسٹوڈیوز، ہر ایک اپنے ڈیزائن اور ماحول میں منفردبھی ہیں ،ایک دوسرے سےتعاون کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

یہ وہ پلیٹ فارمز ہیں جہاں مقامی آوازیں گونجتی ہیں جبکہ ایم ٹی اے کے مشن کی عالمی دُھن کے ساتھ ہم آہنگی بھی پیدا کرتی ہیں۔