باب ۸
سب ٹائیٹلنگ میں انقلابیت
جیسا کہ جماعت احمدیہ دنیا کے کونے کونے میں لوگوں کے دل جیتنے کے لیے ٹیلی ویژن کا ذریعہ استعمال کرتی ہے، ایم ٹی اے انٹرنیشنل مسلسل بڑھتی ہوئی زبانوں کی تعداد میں تراجم اور سبٹائٹلینگ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ہفتہ وار خطبہ جمعہ کا چوبیس زبانوں میں ترجمہ اور گیارہ زبانوں میں سبٹائٹلنگ فراہم کی جاتی ہے۔
سبٹائٹلز کو ہفتہ کے دوران ایم ٹی اے کے آٹھوں چینلز پر اور آن لائین کے لئے یوٹیوب ایم ٹی اے آن لائین 1نیز ایم ٹی اے کی ایپس پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
ایم ٹی اے نیوز یوٹیوب چینل پر کے لیے سبٹائیٹلز کی متعدد زبانیں دستیاب ہیں۔ This Week with Huzoor
دیگر پروگرامزجیسا کہ تلاوت، خطابات اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی کلاسز، حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے رمضان کے درس، بچوں کے پروگرام اور متعدد دستاویزی فلمیں بھی انگریزی سبٹائیٹل میں دستیاب ہیں ۔
حضرت خلیفۃ المسیح کی مسلسل رہنمائی اور دنیا بھر کے سینکڑوں رضاکاروں کی لگن کے ساتھ، ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی ٹرانسلیشن اور سب ٹائٹلنگ ٹیمیں اپنےجدا جدا عالمی سامعین کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔